Tag Archive | "ka"

Tags: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

استاد اور طالب علم

Posted on 04 March 2012 by Tea Server

استاد ایک ایسی شخصیت ہے جو ایک بچے کو دنیا کے بارے میں پرکھنا سکھاتی ہے۔اسے استاد یہ بتا تا ہے کہ وہ کون ہے ، وہ کہاں سے آیا ہے ، اسے کہاں جانا ہے ، اس کا اس دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے ، اس کا اصلی مالک کون ہے ، وہ کس کا غلام ہے ، اسے کس کی عزت کرنی ہے اور کس کی نہیں ، استاد بچہ کی شخصیت نکھارنے میں اسے سنوارنے میں اسے بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے ، لیکن آج کے دور میں بچے کی درسگاہ ماں کی گود کم اور محلے کی گلی کے بچوں کے ساتھ زیادہ ہے۔لوگ کہتے ہیں یہ بچے خراب ہیں ، سوال بنتا ہے انہیں خراب کون کرتا ہے۔بچا جب پیدا ہوتا ہے تو وہ ہر کام کے لیئے مجبور ہوتا ہے۔اس کی تربیت اس کی پیدائش کے بعد شروع ہوتی ہے۔
آج کے اس دور میں بچے کی پہلی درسگاہ وہ ماں کی گود ہے جس میں بچہ آرام محسوس کرتا ہے ، وہ ماں نہیں جو بچے کو چھوڑ کر بازاروں میں شاپنگ کو زیادہ ترجیح دیتی ہے ، وہ ماں نہیں جو بچے کو چھوڑ کر آفس میں کام کرنے کو زیادہ اہم سمجھتی ہے ، وہ ماں نہیں جو بچے کو چھوڑ کر اپنے خاوند سے لڑائی کر کے اسے چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔بلکہ وہ ماں جو ہر اذیت برداشت کرتی ہے ، وہ ماں جو بچوں کو برداشت کرنا سکھاتی ہے ، وہ ماں جو بچوں کو صحیح غلط کی پہچان کرواتی ہے۔یہی ماں بچے کی پہلے استاد ہوتی ہے۔
جب بچا اسکول جانے کے قابل ہوجاتا ہے تو اسے اسکول میں داخل کر وا دیا جاتا ہے۔اس کے بعد ساری تہذیب بچہ اسکول اور ماحول سے ہی سیکھتا ہے ، آج کا ماحول بھی ایسا ہے اگر کوئی اچھی بات بھی کر رہے ہیں تو اس میں بھی جملہ کے شروع اور اختتام پر گالی۔
اسکولوں کے استاد بچوں کو یہ کہتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں جب بچہ استاد یا استانی کے سوال کا جواب سخت لہجے میں دے دے۔بچہ بے شک غلط طریقے سے کام کر رہا ہے لیکن استاد کا فرض ہے وہ اسے سمجھائے بلکہ استاد کہتے ہیں تم اپنے ماں باپ کے سامنے بھی اسی طرح بات کرتے ہوگے کیوں کہ استاد والدین کی جگہ ہوتا ہے۔استاد واقعی والدین کی جگہ ہوتا ہے لیکن وہ بچوں کو بھی تو والدین کی طرح ہی سمجھائے۔
استاد کے ساتھ ساتھ شاگرد کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ استاد کی عزت کرے۔اس سے صحیح الفاظ میں بات کرے۔لیکن جب بچہ میٹرک تک جاتا ہے تو وہ آوارہ لڑکوں کو جمع کرکے انہیں اپنے دوست بنا کر استادوں کو بھی ڈرانے لگ جاتا ہے۔استاد کا فرض بنتا ہے کہ جب کبھی کوئی ایسا معاملہ ہو تو وہ اسکول انتظامیہ سے اس معاملے کو حل کروانے کو کہیے نہ کہ یہ کہے کہ دیکھ لوں گا آجانا باہر۔
شاگرد کے ساتھ ساتھ استاد کی بھی برداشت کی حد کمزور ہوتی جاتہی ہے بلکہ یہ کہیں کہ انسان میں ہی برداشت کی طاقت ختم ہوگئی ہے۔یہ واقعہ ایک اسکول کا ہے اس واقعہ کے مطابق ” ایک بچہ استاد کلاس میں داخل ہوتا ہے تو اسے ماموں آگئے کہ کر پکار دیتا ہے ، کیوں کہ تقریباً مکمل اسکول میں وہ اسی نام سے مشھور ہوگئے تھے لیکن وہ اس طالب علم کو کھڑا کر کے بے انتہا مار کر پھر پوری کلاس کی جانب مخاطب ہو کر کہتے ہیں ، وہ استاد جو باتیں کہتے ہیں ان سے کہیں لگتا ہی نہیں کہ وہ استاد ہے ، استاد گالیاں دے کر پھر کہتے ہیں کہ ایسی حرکتیں ناجائز اولاد کرتی ہیں “ اب آپ اندازہ کر سکتے ہیں ناجائز کا لفظ استعمال کرنا استاد کا کام ہے کیا صرف ماموں کہ کر پکار دینے والے ناجائز ہوتے ہیں ؟۔ یہ مثال تو صرف ایک اسکول کے ایک استاد کی ہے میں نے کئی ایسی مثالیں بھی سنیں ہےجو بیان کرنے کے قابل نہیں۔
اس تحریر کا مقصد یہ نہیں کہ استاد تمام ہی ایسے ہوتے ہیں ، نہیں برگز نہیں بہت استاد ابھی بھی موجود ہیں جو پڑھانے کا گر جانتے ہیں۔اس تحریر کا مقصد ہے کہ ایسے استادوں کو ادارے ہٹائیں جومعلم کے پیشے کو غلط انداز سے استعمال کر رہے ہیں۔اور ان کی جگہ ایسے استاد رکھے جائیں جو بچے کی صحیح انداز میں تربیت کر سکیں۔

طالب علم کو کیا کرنا چاہیئے ؟

  • سب طالب علموں کو استادوں کا احترام کرنا چاہیئے
  • جو استاد صحیح نہ پڑھاتا ہو اس کی شکایت انتظامیہ کو دیں نہ کہ خود جج بنیں
  • استاد جو کہے اسے مکمل خاموشی اور غور سے سنیں
  • استاد کو طاقتوں سے نہ ڈرائیں
  • اپنے سوالات وقفہ سوالات کے دوران کریں
  • کلاسوں میں استاد کی غیر موجود گی میں اسکول کو سر پر نہ اٹھائیں

استاد کو کیا کرنا چاہیئے ؟

  • استاد کو معلم بن کر پڑھانا چاہیئے
  • مار پیٹ سے پرھیز کرنی چاہیئے
  • طالب علموں سے حسن سلوک کے ساتھ پیش آنا چاہیئے
  • جو اسباق پڑھانا ہو اس کی تیاری پہلے کر کے آئیں
  • طالب علم پر اپنا غصہ نہ نکالیں
  • طالب علم کو صحیح اور غلط کا فرق بتائیں
  • شاگرد کو جھوٹ اور سچ کی تمیز سکھائیں

Comments (0)

Tags: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

????? ??? ?? ???? ????? ???

Posted on 26 December 2011 by Tea Server

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

عمران خان

کل ہونے والے تحریک انساف کے جلسے کی چیدہ چیدہ جمع کی ہوئی خبریں ملاحظہ فرمائیں ۔ یاد رہے کہ یہ جلسہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہوا تھا۔

سب سے پہلی خبر :-

جلسے کے باہر کھڑی ایک گاڑی میں پراسرار انداز سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائیر برگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا، عملا دیر سے پہنچا لیکن آگ پر قابو پالیا ۔ بعد میں پولیس سے یہ معلوم ہوا کہ یہ گاڑی تحریک انساف بلوچستان کے جوائنٹ سیکریٹری صدیق یوسف کی تھی۔

جلسے میں دیئے جانے والے عمران خان کے قابل غور بیانات :-

کامیابی صرف اللہ دیتا ہے ، عمران خان

میاں نواز شریف نے کہا ہے مجھ سے دس اوور کا کھیل کھیلو میرے ساتھ ، عمران خان

میں میاں صاحب کا یہ چیلنج قبول کرتا ہوں ، عمران خان

میاں صاحب جلدی کریں ایسا نہ ہو پھر کھیلنے کے لیئے ٹیم ہی نہ ملے ، عمران خان

مجھے جاوید ہاشمی کی ایک چیز سب سے زیادہ پسند ہے اور وہ ہے ان کی بہادری ہے ، عمران خان

سردار آصف علی نے فون کر کے کہا کہ میں تحریک انساف میں شامل ہو رہا ہوں ، عمران خان

آج ایک اور وکٹ گرنے والی ہے ، عمران خان

80 فیصد پاکستانی وکیل نہیں کرسکتے ، عمران خان

میری چمچہ گیری سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، عمران خان

تحریک انساف چیف جسٹس افتخار چودھری کے ساتھ ہے ، عمران خان

بڑی بڑی کرپشن ہم 90 دن میں ختم کر کے دکھائیں گے ، عمران خان

اگلا اسٹاپ سونامی کا 23 مارچ کو کوئٹہ ہو گا ، عمران خان

ہم سارا نظام کمپیوٹر کے تحت چلائیں گے ، عمران خان

کمپیوٹر کرپشن نہیں کرسکتا ، عمران خان

تعلیمی نظام کے لیئے پالیسی بنائیں گے ، عمران خان

یہ تھے عمران خان کے قابل غور بیانات۔

Syndicated from: ? ???? ??? ?? ????

Comments (0)

Tags: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

??? ?????

Posted on 17 December 2011 by Tea Server

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

کئی دن کی غیر حاصر رہنے کی وجہ تھی کہ میں اس سوچ میں پڑا تھا کہ کیا کروں بلاگ کے کھلنے میں زیادہ تر لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، تو میں آخر کار اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہوسٹنگ کو تبدیل کر لوں اسی ڈومین کے ساتھ ، کیوں کہ انٹر نیٹ پر مفتہ چیزیں حاصل کرنا میرا شوق بھی ہے اور یہ کام بہتر بھی ہے کہ جب کوئی چیز مفت ہاتھ آرہی ہو تو اسے جانے کیوں دیا جائے۔

اس لیئے آپ سے معذرت ہے کہ اگر آپ کو 1 سے 2 دن میں میرے بلاگ پر آنے میں دشواری ہو رہی ہو تو سمجھ لیجیئے گا کہ ہوسٹنگ پر منتقل ہونے کا عمل جا ری ہے۔

اللہ حافط و ناصر

فی امان اللہ

Syndicated from: ? ???? ??? ?? ????

Comments (0)

Register your blog:

Enter your blog address below to become a part of the TeaBreak network.

About TeaBreak:

TeaBreak.pk is a blog aggregator that syndicates pakistani blogs and categorizes them appropriately. Our mission is to give our readers a break from work and let them enjoy their blog time. And we are doing this by bringing all the popular blogs of Pakistan on one platform.