2000ء میں اُس وقت کے صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی جانب سے بلدیاتی نظام متعارف کیے جانے کے بعد پاکستان کے صوبۂ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو ضلع کی حیثیت دے دی گئی جس کا انتظام چلانے کے لیے شہری بلدیاتی حکومت کراچی (City District Government of Karachi) کا قیام عمل میں آیا۔
شہرِ کراچی اٹھارہ (18) قصبات/ ٹاؤنز (Towns) پر مشتمل ہے جن کا انتظام منتخب بلدیاتی انتظامیہ سنبھالتی ہے۔ یہ قصبات مزید 178 یونین کونسلوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ کراچی کے اٹھارہ قصبات درج ذیل ہیں:
1۔ اورنگی ٹاؤن (Orangi Town)
2۔ بلدیہ ٹاؤن (Baldia Town)
3۔ بن قاسم ٹاؤن (Bin Qasim Town)
4۔ جمشید ٹاؤن (Jamshed Town)
5۔ سائٹ ٹاؤن (S.I.T.E Town)
6۔ شاہ فیصل ٹاؤن (Shah Faisal Town)
7۔ صدر ٹاؤن (Saddar Town)
8۔ کورنگی ٹاؤن (Korangi Town)
9۔ کیماڑی ٹاؤن (Kimari/ Keamari Town)
10۔ گڈاپ ٹاؤن (Gadap Town)
11۔ گلبرگ ٹاؤن (Gulbarg Town)
12۔ گلشن ٹاؤن (Gulshan Town)
13۔ لانڈھی ٹاؤن (Landhi Town)
14۔ لیاری ٹاؤن (Lyari Town)
15۔ لیاقت آباد ٹاؤن (Liaquatabad Town)
16۔ ملیر ٹاؤن (Malir Town)
17۔ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن (North Nazimabad Town)
18۔ نیو کراچی ٹاؤن (New Karachi Town)
کراچی کے ان اٹھارہ قصبات کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1۔اورنگی ٹاؤن:
کراچی کے شمال مشرقی حصے میں واقع اورنگی ٹاؤن چھوٹا مگر گنجان آباد علاقہ ہے جسے ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی کہا جاتا ہے۔ یہ نیوکراچی ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن اور سائٹ ٹاؤن سے متصل ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی آبادی سات لاکھ بیس ہزار (720,000) سے زیادہ تھی۔ یہاں کی آبادی میں بڑی تعداد بنگلادیشی مہاجرین اور بہاری علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔
اورنگی ٹاؤن 13 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے:
یونین کونسل 1۔ مومن آباد (Mominabad)
یونین کونسل 2۔ ہریانہ کالونی (Haryana Colony)
یونین کونسل 3۔ حنیف آباد (Hanifabad)
یونین کونسل 4۔ محمد نگر (Muhammad Nagar)
یونین کونسل 5۔ مدینہ کالونی (Madina Colony)
یونین کونسل 6۔ غازی آباد (Ghaziabad)
یونین کونسل 7۔ چشتی نگر (Chishti Nagar)
یونین کونسل 8۔ بلال کالونی (Bilal Colony)
یونین کونسل 9۔ اقبال بلوچ کالونی (Iqbal Baloch Colony)
یونین کونسل 10۔ گبول کالونی (Gabol Colony)
یونین کونسل 11۔ داتا نگر (Data Nagar)
یونین کونسل 12۔ مجاہد آباد (Mujahidabad)
یونین کونسل 13۔ بلوچ گوٹھ (Baloch Goth)
2۔ بلدیہ ٹاؤن:
بلدیہ ٹاؤن کراچی کے مغربی حصے میں واقع ہے جس کی آبادی 1998ء کی مردم شماری کے مطابق چار لاکھ (4000,000) سے زائد تھی۔ یہ سائٹ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور کیماڑی ٹاؤن سے متصل ہے۔
بلدیہ ٹاؤن آٹھ یونین کونسلوں پر مشتمل ہے:
یونین کونسل 1۔ گلشنِ غازی (Gulshan-e-Ghazi)
یونین کونسل 2۔ اتحاد ٹاؤن (Ittahad Town)
یونین کونسل 3۔ اسلام نگر (Islam Nagar)
یونین کونسل 4۔ نئی آبادی (Nai Abadi)
یونین کونسل 5۔ سعید آباد (Saeedabad)
یونین کونسل 6۔ مسلم مجاہد کالونی (Muslim Mujahid Colony)
یونین کونسل 7۔ مہاجر کیمپ (Muhajir Camp)
یونین کونسل 8۔ رشید آباد (Rasheedabad)
3۔ بن قاسم ٹاؤن:
کراچی کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع بن قاسم ٹاؤن بحیرۂ عرب اور دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔ ٹاؤن اور اس سے متصل قاسم بندرگاہ (Qasim Port) نوجوان مجاہدِ اسلام محمد بن قاسم کے نام سے موسوم ہے جس نے آٹھویں صدی عیسویں میں سندھ فتح کیا تھا۔ گڈاپ ٹاؤن، ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ، لانڈھی، ملیر اور کورنگی کے علاقوں کو چھوتے ہوئے اس ٹاؤن کی آبادی 1998ء کی مردم شماری کے مطابق تین لاکھ سے زائد تھی۔
بن قاسم ٹاؤن کی سات یونین کونسلیں ہیں:
یونین کونسل 1۔ ابراہیم حیدری (Ibraheem Hyderi)
یونین کونسل 2۔ رہڑی (Rehri)
یونین کونسل 3۔ بھینس کالونی (Cattle Colony)
یونین کونسل 4۔ قائد آباد (Qaidabad)
یونین کونسل 5۔ لانڈھی (Landhi)
یونین کونسل 6۔ گلشنِ حدید (Gulshan-e-Hadeed)
یونین کونسل 7۔ گگھر (Gaghar)
4۔ جمشید ٹاؤن:
جمشید ٹاؤن کراچی کا سب سے بڑا ٹاؤن ہے جو شہرِ کراچی کے مرکز میں واقع ہونے کے باعث بہت اہمیت کا حامل ہے۔ لیاقت آباد ٹاؤن، گلشن ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن سے متصل اس ٹاؤن کی آبادی 1998ء کی مردم شماری کے مطابق سات لاکھ تینتیس ہزار (733,000) سے زائد تھی۔
جمشید ٹاؤن 13 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے:
یونین کونسل 1۔ اختر کالونی (Akhtar Colony)
یونین کونسل 2۔ منظور کالونی (Manzoor Colony)
یونین کونسل 3۔ اعظم بستی (Azam Basti)
یونین کونسل 4۔ چنیسر گوٹھ (Chanesar Goth)
یونین کونسل 5۔ محمود آباد (Mehmoodabad)
یونین کونسل 6۔ پی ای سی ایچ ایس (P.E.C.H.S)
یونین کونسل 7۔ پی ای سی ایچ ایس2 (P.E.C.H.S II)
یونین کونسل 8۔ جٹ لائن (Jut Line)
یونین کونسل 9۔ سینٹرل جیکب لائنز (Central Jacob Lines)
یونین کونسل 10۔ جمشید کوارٹر (Jamshed Quarter)
یونین کونسل 11۔ گارڈن ایسٹ (Garden East)
یونین کونسل 12۔ سولجر بازار (Soldier Bazar)
یونین کونسل 13۔ پاکستان کوارٹرز (Pakistan Quarters)
5۔ سائٹ ٹاؤن:
کراچی کے مغربی علاقے میں واقع مختصر مگر گنجان آباد سائٹ ٹاؤن کا نام سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ سے منسوب ہے۔ مختلف مِلوں اور فیکٹریوں (Mills & Factories) کے مرکز اس ٹاؤن کی سرحد گڈاپ ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سے ملتی ہے۔
سائٹ ٹاؤن 9 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:
یونین کونسل 1۔ پاک کالونی (Pak Colony)
یونین کونسل 2۔ پرانا گولیمار (Old Golimar)
یونین کونسل 3۔ جہان آباد (Jahanabad)
یونین کونسل 4۔ میٹرووِل (Metrovil)
یونین کونسل 5۔ بھاوانی چالی (Bhawani Chali)
یونین کونسل 6۔ فرنٹیئر کالونی (Frontier Colony)
یونین کونسل 7۔ بنارس کالونی (Banaras Colony)
یونین کونسل 8۔ قصبہ کالونی (Banaras Colony)
یونین کونسل 9۔ اسلامیہ کالونی (Islamia Colony)
6۔ شاہ فیصل ٹاؤن:
کراچی کے مشرق میں واقع شاہ فیصل ٹاؤن بھی ایک چھوٹا مگر گنجان آبادی والا علاقہ ہے جو سعودی عرب کے مرحوم شاہ فیصل کے نام سے موسوم ہے۔ یہ ٹاؤن ایک طرف ملیر ٹاؤن اور بن قاسم ٹاؤن سے متصل ہے تو اس کے دوسری طرف کونگی اور لاندھی ٹاؤن واقع ہیں۔ شاہ راہِ فیصل کراچی کی بڑی اور معروف شاہ راہ ہے جو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک لے جاتی ہے۔
شاہ فیصل ٹاؤن سات یونین کونسلوں پر مشتمل ہے:
یونین کونسل 1۔ ناتھا خان گوٹھ (Natha Khan Goth)
یونین کونسل 2۔ پاک سادات کالونی (Pak Sadat Colony)
یونین کونسل 3۔ ڈرگ کالونی (Drig Colony)
یونین کونسل 4۔ ریتا پلاٹ (Raita Plot)
یونین کونسل 5۔ موریا خان گوٹھ (Moria Khan Goth)
یونین کونسل 6۔ رفاہِ عام سوسائٹی (Rafah-e-Aam Society)
یونین کونسل 7۔ الفلاح سوسائٹی (Al-Falah Society)
7۔ صدر ٹاؤن:
صدر ٹاؤن کراچی کے مرکز میں واقع انتہائی گنجان آباد علاقہ ہے۔جیساکہ نام ہی سے ظاہر ہے، اس ٹاؤن کو شہر میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ صدر ٹاؤن کی سرحد جمشید ٹاؤن، کیماڑی ٹاؤن اور لیاری ٹاؤن سے ملتی ہے۔ اس ٹاؤن میں کئی بڑے تجارتی مراکز، دفاتر اور بازار واقع ہیں۔ دن کے اوقات میں یہاں لوگوں اور گاڑیوں کا ہجوم دیکھنے کو ملتا ہے۔ دوسری طرف اس ٹاؤن میں کئی پوش علاقے بھی شامل ہیں۔ 1998ء کی مردم شماری کی مطابق یہاں کی آبادی 6 لاکھ سے زائد تھی۔
صدر ٹاؤن کو 11 یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
یونین کونسل 1۔ پرانا حاجی کیمپ (Old Haji Camp)
یونین کونسل 2۔ گارڈن (Garden)
یونین کونسل 3۔ کھارادر (Kharadar)
یونین کونسل 4۔ سٹی ریلوے کالونی (City Railway Colony)
یونین کونسل 5۔ نانک واڑا (Nanak Wara)
یونین کونسل 6۔ گزدرآباد (Gazdarabad)
یونین کونسل 7۔ ملت نگر/ اسلام پورہ (Millat Nagar/ Islam Pura)
یونین کونسل 8۔ صدر (Saddar)
یونین کونسل 9۔ سول لائن (Civil Line)
یونین کونسل 10۔ کلفٹن (Clifton)
یونین کونسل 11۔ کہکشاں (Kehkashan)
8۔ کورنگی ٹاؤن:
کراچی کے مشرقی علاقوں پر مشتمل کورنگی ٹاؤن کی آبادی 1998ء کی مردم شماری کے مطابق ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد تھی۔ یہاں کئی صنعتوں کے کارخانے واقع ہونے کے باعث اسے کراچی کا اہم صنعتی علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے ایک طرف لانڈھی اور بن قاسم ٹاؤن ہیں جب کہ دوسری طرف یہ شاہ فیصل ٹاؤن سے ملتا ہے۔ اس کے جنوب مغرب میں کورنگی چھاؤنی ہے۔
کورنگی ٹاؤن 9 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے:
یونین کونسل 1۔ بلال کالونی (Bilal Colony)
یونین کونسل 2۔ ناصر کالونی (Nasir Colony)
یونین کونسل 3۔ چکرہ گوٹھ (Chakra Goth)
یونین کونسل 5۔ سو کوارٹرز (100 Quarters)
یونین کونسل 6۔ گلزار کالونی (Gulzar Colony)
یونین کونسل 7۔ کورنگی سیکٹر33 (Korangi 33)
یونین کونسل 8۔ زمان ٹاؤن (Zaman Town)
یونین کونسل 9۔ سلور ٹاؤن (Silver Town)/ حسرت موہانی کالونی (Hasrat Mohani Colony)
9۔ کیماڑی ٹاؤن:
کراچی کے مرکزی مغربی علاقے میں واقع کیماڑی ٹاؤن کو کراچی بندرگاہ کی بہ دولت اہمیت حاصل ہے۔ ساحلِ سمندر، چھوٹے چھوٹے جزیروں اور درختوں سے شاداب اس علاقے کی آبادی 1998ء کی مردم شماری کے مطابق تین لاکھ اسی ہزار (380,000) سے زائد تھی۔ واضح رہے کہ جزیرہ منوڑا پاکستان نیوی کا مرکز ہونے کے باعث کیماڑی ٹاؤن میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس ٹاؤن کی سرحدیں ایک طرف لیاری ندی، دوسری طرف حب ندی اور تیسری طرف بحیرۂ عرب ہونے کے باعث خاصی نمایاں ہیں۔
کیماڑی ٹاؤن آٹھ یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:
یونین کونسل 1۔ بھٹا ولیج (Bhutta Village)
یونین کونسل 2۔ سلطان آباد (Sultanabad)
یونین کونسل 3۔ کیماڑی (Keamari)
یونین کونسل 4۔ بابا بھٹ (Baba Bhit)
یونین کونسل 5۔ مچھر کالونی (Machar Colony)
یونین کونسل 6۔ ماری پور (Maripur)
یونین کونسل 7۔ شیرشاہ (SherShah)
یونین کونسل 8۔ گبو پٹ (Gabo Pat)
10۔ گڈاپ ٹاؤن:
کراچی کے جنوب مغربی حصے میں واقع گڈاپ ٹاؤن صوبۂ سندھ اور صوبۂ بلوچستان کی سرحد ہے جس کے مغرب میں حب ندی بہتی ہے جب کہ دوسری طرف ضلع دادو اور کیرتھر کی پہاڑیاں ہیں۔ 1998ء کی مردم شماری کی مطابق یہاں کی آبادی دو لاکھ نواسی ہزار (289,000) سے زائد تھی۔
گڈاپ ٹاؤن آٹھ یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:
یونین کونسل 1۔ مراد میمن گوٹھ (Murad Memon Goth)
یونین کونسل 2۔ دارسانو چنا (Darsano Chana)
یونین کونسل 3۔ گڈاپ (Gadap)
یونین کونسل 4۔ گجرو (Gujro)
یونین کونسل 5۔ سونگل (Songal)
یونین کونسل 6۔ معمار آباد (Maymarabad)
یونین کونسل 7۔ یوسف گوٹھ (Yousuf Goth)
یونین کونسل 8۔ منگھوپیر (Manghopir)
11۔ گلبرگ ٹاؤن:
گلشن ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اور لیاری ندی سے متصل گلبرگ ٹاؤن کراچی کے پوش علاقوں پر مشتمل ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی ساڑھے چار لاکھ (450,000) سے زائد تھی۔
گلبرگ ٹاؤن آٹھ یونین کونسلوں پر مشتمل ہے:
یونین کونسل 1۔ عزیز آباد (Azizabad)
یونین کونسل 2۔ کریم آباد (Karimabad)
یونین کونسل 3۔ عائشہ منزل (Aisha Colony)
یونین کونسل 4۔ انچولی (Ancholi)
یونین کونسل 5۔ نصیر آباد (Naseerabad)
یونین کونسل 6۔ یاسین آباد (Yaseenabad)
یونین کونسل 7۔ واٹر پمپ (Water Pump)
یونین کونسل 8۔ شفیق مِل کالونی (Shafiq Mill Colony)
12۔ گلشن ٹاؤن:
شاعرِ مشرق، مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے نام سے موسوم گلشنِ اقبال یا گلشن ٹاؤن کراچی کے کئی خوب صورت اور بہترین علاقوں پر مشتمل ہے۔ اس کی سرحد گڈاپ ٹاؤن، جمشید ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن اور لیاقت آباد ٹاؤن سے ملتی ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 12 لاکھ (1,200,000) سے زائد تھی۔
گلشن ٹاؤن 13 یونین کونسلوں پر پھیلا ہوا ہے:
یونین کونسل 1۔ دہلی مرچنٹائل سوسائٹی (Dehli Mercantile Society)
یونین کونسل 2۔سوک سینٹر (Civic Centre)
یونین کونسل 3۔پیر الٰہی بخش کالونی (PIB Colony)
یونین کونسل 4۔عیسیٰ نگری (Essa Nagri)
یونین کونسل 5۔گلشنِ اقبال (Gulshan-e-Iqbal)
یونین کونسل 6۔گیلانی ریلوے اسٹیشن (Gillani Railway Station)
یونین کونسل 7۔شانتی نگر (Shanti Nagar)
یونین کونسل 8۔جمالی کالونی (Jamali Colony)
یونین کونسل 9۔گلشنِ اقبال۲ (Gulshan-e-Iqbal II)
یونین کونسل 10۔پہلوان گوٹھ (Pehlwan Goth)
یونین کونسل 11۔میٹرووِل کالونی (Matrovil Colony)
یونین کونسل 12۔گلزارِ ہجری (Gulzar-e-Hijri)
یونین کونسل 13۔صفورہ گوٹھ (Safoorah Goth)
13۔ لانڈھی ٹاؤن:
لانڈھی ٹاؤن کراچی کا سب سے بڑا صنعتی علاقہ ہے۔ یہ شہر کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔ اس کے ایک طرف شاہ فیصل ٹاؤن ہے تو دوسری طرف یہ کورنگی اور بن قاسم ٹاؤن سے متصل ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی ساڑھے چھ لاکھ (650,000) سے زائد تھی۔
لانڈھی ٹاؤن 12 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے:
یونین کونسل 1۔ مظفر آباد (Muzaffarabad)
یونین کونسل 2۔ مسلم آباد (Muslimabad)
یونین کونسل 3۔ داؤد چورنگی (Dawood Chowrangi)
یونین کونسل 4۔ معین آباد (Moinabad)
یونین کونسل 5۔ شرافی گوٹھ (Sharafi Goth)
یونین کونسل 6۔ بھٹو نگر (Bhutto Nagar)
یونین کونسل 7۔ خواجہ اجمیر کالونی (Khawaja Ajmer Colony)
یونین کونسل 8۔ لانڈھی (Landhi)
یونین کونسل 9۔ عوامی کالونی (Awami Colony)
یونین کونسل 10۔ برمی کالونی (Burmee Colony)
یونین کونسل 11۔ کورنگی (Korangi)
یونین کونسل 12۔ شیر آباد (Sherabad)
14۔ لیاری ٹاؤن:
لیاری ٹاؤن کراچی کا چھوٹا ترین مگر گنجان آباد علاقہ ہے۔ اس کی سرحد ایک طرف سائٹ ٹاؤن سے ملتی ہے اور دوسری طرف صدر اور جمشید ٹاؤن سے، جب کہ تیسری طرف کیماڑی ٹاؤن واقع ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی تقریباً 6 لاکھ سے زائد تھی۔
لیاری ٹاؤن 11 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:
یونین کونسل 1۔ آگرہ تاج کالونی (Agra Taj Colony)
یونین کونسل 2۔ دریا آباد (Daryaabad)
یونین کونسل 3۔ نوآباد (Nawabad)
یونین کونسل 4۔ خدا میمن سوسائٹی (Khuda Memon Society)
یونین کونسل 5۔ بغدادی (Baghdadi)
یونین کونسل 6۔ شاہ بیگ لائن (Shah Baig Line)
یونین کونسل 7۔ بہار کالونی (Behar Colony)
یونین کونسل 8۔ راگیواڑا (Ragiwara)
یونین کونسل 9۔ سنگو لائن (Singo Line)
یونین کونسل 10۔ چاکیواڑہ (Chakiwara)
یونین کونسل 11۔ علامہ اقبال کالونی (Allama Iqbal Colony)
15۔ لیاقت آباد ٹاؤن:
کراچی کے مرکزی حصے میں واقع لیاقت آباد ٹاؤن پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم نواب لیاقت علی خان کے نام سے موسوم ہے۔ نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، گلشن اور جمشید ٹاؤن سے منسلک لیاقت آباد ٹاؤن کی آبادی 1998ء کی مردم شماری کے مطابق ساڑھے چھ لاکھ کے قریب تھی۔
لیاقت آباد ٹاؤن 11 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے:
یونین کونسل 1۔ رضویہ سوسائٹی (Rizvia Society)
یونین کونسل 2۔ فردوس کالونی (Firdous Colony)
یونین کونسل 3۔ سپر مارکیٹ (Super Market)
یونین کونسل 4۔ ڈاک خانہ (Dak Khana)
یونین کونسل 5۔ قاسم آباد (Qasimabad)
یونین کونسل 6۔ بندھانی کالونی (Bandhani Colony)
یونین کونسل 7۔ شریف آباد (Sharifabad)
یونین کونسل 8۔ کمرشل ایریا (Commercial Area)
یونین کونسل 9۔ مجاہد کالونی (Mujahid Colony)
یونین کونسل 10۔ ناظم آبادنمبر۱ (Nazimabad 1)
یونین کونسل 11۔ عباسی شہید (Abbasi Shaheed)
16۔ ملیر ٹاؤن:
دیہی اور شہری زندگی کا امتزاج رکھنے والا مختصر مگر گنجان ملیر ٹاؤن کراچی کے مشرقی علاقے میں واقع ہے۔ اس کے ایک طرف جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شاہ فیصل ٹاؤن ہے اور دوسری طرف گڈاپ ٹاؤن واقع ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی چار لاکھ کے قریب تھی۔
ملیر ٹاؤن کو 7 یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
یونین کونسل 1۔ ماڈل کالونی (Model Colony)
یونین کونسل 2۔ کالابورڈ (Kala Board)
یونین کونسل 3۔ سعود آباد (Saudabad)
یونین کونسل 4۔ کھوکھرا پار (Khokra Par)
یونین کونسل 5۔ جعفرِ طیار (Jafar-e-Tayyar)
یونین کونسل 6۔ غریب آباد (Gharibabad)
یونین کونسل 7۔ غازی بروہی گوٹھ (Ghazi Brohi Goth)
17۔ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن:
کراچی کے شمال میں واقع شمالی ناظم آباد گنجان آباد پوش علاقہ ہے جو نیوکراچی، گلبرگ، لیاقت آباد اور سائٹ ٹاؤن سے متصل ہے۔ یہ ٹاؤن بہتر طرزِ رہائش اور کئی بڑے شاپنگ مالز کی وجہ سے مشہور ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق اس ٹاؤن کی آبادی پانچ لاکھ تھی۔
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن 10 یونین کونسلوں پر محیط ہے:
یونین کونسل1۔ پاپوش نگر (Paposh Nagar)
یونین کونسل2۔ پہاڑ گنج (Pahar Ganj)
یونین کونسل3۔ خاندو گوٹھ (Khandu Goth)
یونین کونسل4۔ حیدری (Hydri)
یونین کونسل5۔ سخی حسن (Sakhi Hasan)
یونین کونسل6۔ فاروقِ اعظم (Farooq-e-Azam)
یونین کونسل7۔ نصرت بھٹو کالونی (Nusrat Bhutto Colony)
یونین کونسل8۔ شادمان ٹاؤن (Shadman Town)
یونین کونسل 9۔بفرزون (Buffer Zone)
یونین کونسل 10۔بفرزون1 (Buffer Zone I)
18۔ نیو کراچی ٹاؤن:
کراچی کے شمالی علاقوں پر مشتمل نیو کراچی ٹاؤن منگھوپیر کی پہاڑیوں اور لیاری ندی کے درمیان واقع ہے۔ اس کی سرحدیں گڈاپ ٹاؤن، گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سے متصل ہیں۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی ڈھائی لاکھ کے قریب تھی۔
نیو کراچی ٹاؤن 13 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے:
یونین کونسل 1۔ کلیانہ (Kalyana)
یونین کونسل 2۔ سرسیّد ٹاؤن (Sir Syed Town)
یونین کونسل 3۔ فاطمہ جناح کالونی (Fatima Jinnah Colony)
یونین کونسل 4۔ گودھرا (Godhra)
یونین کونسل 5۔ ابو ذر غفاری (Abu Zar Ghaffari)
یونین کونسل 6۔ حکیم احسان (Hakim Ahsan)
یونین کونسل 7۔ مدینہ کالونی (Madina Colony)
یونین کونسل 8۔ فیصل کالونی (Faisal Colony)
یونین کونسل 9۔ خمیسو گوٹھ (Khamiso Goth)
یونین کونسل 10۔ مصطفیٰ کالونی (Mustafa Colony)
یونین کونسل 11۔ خواجہ اجمیر نگری (Khawaja Ajmer Nagri)
یونین کونسل 12۔ گلشنِ سعید (Gulshan-e-Saeed)
یونین کونسل 13۔ شاہ نواز بھٹو کالونی (Shahnawaz Bhutto Colony)
