Tag Archive | "بلاگ"

Tags: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

بلاگ اسپاٹ سانچہ کو اردو میں تبدیل کرنا

Posted on 14 February 2012 by Tea Server

اس سلسلے میں بے شمار لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کہ ہم کیسے سانچہ کو اردو میں کریں۔ورڈ پریس میں تو اردو میں کرنا زیادہ مشکل نہیں لیکن بلاگ اسپاٹ کے سانچہ کو اردو میں کرنا تھوڑا مشکل ہے۔آج اس تحریر میں بلاگ اسپاٹ کے سانچے کو اردو میں کرنے کے بارے میں کچھ بیان کیا گیا ہے۔

اردو میں تھیم کا تبادلہ کرنے کے لیئے آپ سب سے پہلے ڈیش بورڈ میں جائیں اس کے بعد Design کے ٹیب میں جائیں اور اب Edit Html پر کلک کریں۔

تھیم کے سانچہ کو تبدیل کرنے کے لیے آپ سب سے پہلے اپنے تھیم کا بیک اپ بنا لیں۔بیک اپ بنانا نہایت ہی آسان ہے،آپ کو اسی صفحہ میں Download Full Template لکھا ہوا نظر آئے گا۔اس پر کلک کریں تو ایک فائل آپ کے کمپیوٹر میں ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوگی۔

اب اگلے مرحلے کے لیئے آپ کے پاس ایک ایسا سافٹ ویئر موجود ہونا ضروری ہے جس میں آپ xml فائل میں ترمیم آسانی کے ساتھ کرسکیں ، اس سلسلے میں بہترین سافٹ ویئر ہے نوٹ پیڈ پلس پلس۔ڈاؤنلوڈ کے لیئے یہاں کلک کریں۔

اب فائل میں ترمیم شروع کریں۔اس کے لیئے آپ کے کمپیوٹر میں جو فائل محفوظ ہوئی ہے اس فائل کو کاپی کریں اور پھر پیسٹ کردیں اب پیسٹ کی ہوئی فائل میں کام شروع کریں۔

میں نے ایک بلاگ اسپاٹ کا اپنا پہلے سے موجود سانچہ استعمال کیا ہے جس کا نام Ethereal ہے۔

یاد رکھیں آپ کے سانچہ کی سب سے پہلی لائن اس طرح ہونی چاہیئے ۔ اگر آپ کے سانچہ میں پہلی لائن ایسی نہیں تو آپ اس پہلی لائن کو ایسا بنا لیں۔

<?xml version="1.0" encoding="UTF-8" ?>

اب آپ فانٹ کی تبدیلی کریں اس سلسلے میں آپ Font یا bodyfont لکھ کر تلاش کریں تو آپ کو کچھ اس طرح کا کوڈ نظر آئے گا۔

<Variable name="body.font" description="Font" type="font"
 default="normal normal 13px Arial, Tahoma, Helvetica, FreeSans, sans-serif" value="normal normal 13px Arial, Tahoma, Helvetica, FreeSans, sans-serif"/>

اب آپ اس کوڈ نیچے والے کوڈ کے مطابق کر دیں۔

<Variable name="body.font" description="Font" type="font"
 default="normal normal 13px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma" value="normal normal 13px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma"/>

اب بلاگ کے نام اور عنوانات کی تبدیلی کے لیئے آپ Blog Title لکھ کر تلاش کریں۔تلاش کے بعد آپ کو کچھ اس طرح کا کوڈ نظر آئے گا۔

<Variable name="header.font" description="Font" type="font"
 default="normal normal 60px Times, 'Times New Roman', FreeSerif, serif" value="normal normal 60px Times, 'Times New Roman', FreeSerif, serif"/>

اس کوڈ کو آپ نیچے والے کوڈ کی طرح کردیں۔

<Variable name="header.font" description="Font" type="font"
 default="normal normal 60px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma" value="normal normal 60px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma"/>

اب ہمیں تحریر کے عنوان کا فانٹ اردو میں کرنا ہے۔اس کے لیئے آپ Post Title لکھ کر تلاش کریں۔اب آپ کو کچھ اس طرح کا کوڈ نظر آئے گا۔

<Variable name="post.title.font" description="Font" type="font"
 default="normal normal 24px Times, Times New Roman, serif" value="normal normal 24px Times, Times New Roman, serif"/>

اس کوڈ کے فانٹ کو تبدیل کردیں۔

<Variable name="post.title.font" description="Font" type="font"
 default="normal normal 24px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma" value="normal normal 24px Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma"/>

اگر میں تمام فیلڈ کو یہاں شامل کردوں تو تحریر کچھ زیادہ ہی بڑھ جائے گی۔لہٰذا آپ تمام فیلڈ یا Values کو ان اردو فانٹ میں تبدیل کرتے جائیں۔

Jameel Noori Nastaleeq,Alvi Lahori Nastaleeq,Alvi Nastaleeq,Nafees Web Naskh,Urdu Naskh Asiatype,Arial,Tahoma

اب ہمیں بلاگ کے سانچہ کو اردو کی طرف موڑنا ہے اس سلسلے میں آپ startSide لکھ کر تلاش کریں۔اب آپ کو کوڈ کچھ اس طرح نظر آئے گا۔

<Variable name="startSide" description="Side where text starts in blog language" type="automatic" default="left" value="left"/>
 <Variable name="endSide" description="Side where text ends in blog language" type="automatic" default="right" value="right"/>

اس کوڈ کو آپ نیچے والے کوڈ میں بدل دیں۔

<Variable name="startSide" description="Side where text starts in blog language" type="automatic" default="right" value="right"/>
 <Variable name="endSide" description="Side where text ends in blog language" type="automatic" default="left" value="left"/>

اب سانچہ اردو میں نظر آنے لگے گا۔لیکن اب آپ body { لکھ کر تلاش کریں۔ اور body کے اسٹائل میں ان دو لائن کا اضافہ کریں۔

line-height: 1.5em;
direction: rtl;

اب آپ کا سانچہ مکمل اردو میں ہو گیا ہے سوائے widget کی انگریزی اور کچھ دیگر الفاظ کے آپ انہیں بھی بدل دیں۔کیونکہ ان کا تعلق کوئی خاص سانچہ سے نہیں۔اب آپ کا سانچہ مکمل اردو میں ہوگیا ہے۔

Comments (0)

Tags: , , , , , , , , ,

کھیل تہذیب (سولائزیشن)۔

Posted on 06 February 2012 by Tea Server

کمپیوٹر گیمنگ کے شائقین سولائزیشن کے نام سے بخوبی واقف ہوں گے۔ نقاد دو عشرے سے سٹریٹیجک گیمز کے زمرے میں اسے متفقہ طور پر سب سے زیادہ کھیلی جانے والی۔۔ یا سب سے زیادہ بکنے والی گیم قرار دیتے ہیں۔ چار ہزار قبل مسیح سے موجودہ دور تک کی تہذیب کو ہماری انگلیوں کی جنبش پر لا گرانے والا تہذیب کا یہ کھیل ہر کھیلنے والے کو اپنے وسیع کینوس، لا محدود امکانات اور مستند حوالوں سے موہ لیتا ہے۔
۔ ۔ ۔ مزید پڑھیے۔

Syndicated from: بازیچہ

Comments (0)

Tags: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

بلاگ اسپاٹ میں REPLY بٹن شامل کرنا

Posted on 23 January 2012 by Tea Server

یہ تحریر میں اس لیے لکھ رہا ہوں کہ یہ سوال میرے سے علی حسن صاحب نے کیا تھا کہ ”کیا کوئی ایسا پلگ ان بھی ہے جو بلاگر میں تبصرے کا جواب دینے کی آپشن دے، یعنی بجائے کہ تبصرے کا جواب دینے کے لیے نیا تبصرہ کیا جائے اسی تبصرے میں ہی جواب دے دیا جائے؟؟“۔تو اس سوال کا جواب دینے کے لیے میں نے سوچا کہ ایک تحریر ہی لکھ دی جائے کیوں کہ اس سے کسی اور کا بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔

اس بٹن یعنی REPLAY بٹن کو ظاہر کرنے کے لیئے آپ کو اپنے بلاگ اسپاٹ بلاگ کی آئی ڈی معلوم ہونا ضروری ہے۔اگر آپ کو آئی ڈی نہیں معلوم تو اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ DESIGN والے ٹیب میں جائیں اور یاد رکھیں کہ آپ صفحہ PAGE ELEMENTS میں ہی ہیں۔آپ اس پیج کا ایڈ ریس دیکھیں اپنے ایڈریس بار میں آپ کو یہاں پر بلاگ کی آئی ڈی نظر آئے گی،اس آئی ڈی کو یہاں سے کاپی کر لیں اور نیچے فراہم کیئے گئے کوڈ میں پیسٹ کردیں۔

سب سے پہلے تو آپ بلاگر میں سائن ان ہوں،اس کے بعد آپ ڈیش بورڈ میں کچھ اس طریقہ سے جائیں >> DESIGN >> EDIT HTML اس کے بعد آپ اس صفحہ پر موجود چیک باکس EXPEND WIDGET TEMPLATES کو چیک کردیں یعنی مارک کردیں۔

اب آپ اپنے براؤزر میں کی بورڈ کے ذریعے بٹن CTRL + F دبائیں اور اس میں یہ کوڈ داخل کریں۔

<data:commentPostedByMsg/>

تلاش کرنے کے بعد آپ کو جو لائن نظر آئے گی اس لائن کے نیچے یہ کورڈ پیسٹ کردیں۔

کوڈ کاپی کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اس کوڈ میں جو الفاظ واضح کر کے لکھے گئے ہیں انہیں اپنی معلومات سے مکمل کریں۔اور اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کمنٹ ( تبصرہ ) کے نیچے REPLY کا بٹن نظر آنے لگے گا۔امید ہے آپ اس تحریر سے اپنا مقصد حاصل کر چکے ہوں گے۔

Comments (0)

Tags: , , , , , , ,

سے نو ٹو لائیبریری۔

Posted on 16 January 2012 by Tea Server

دسمبر کی اس کہر بھری صبح مجھے آتش فشانی منصوبہ (ہمم۔ پروجیکٹ وولکینو)کی یاد دہانی کرائی گئی۔ گرم گرم چائے کی اٹھتی بھاپ کے پیچھے سے جھانکتے میرے چہرے پر موجود سستی اور سردی کے تاثرات کی حقیقت سے پرانی واقفیت رکھنے کی وجہ سے اس نے خاموشی سے بیڈروم میں جاکر گہری نیند سوتے باپ سے ماہر ہیپناٹائزر کی طرح سکول آنے کا پکا وعدہ لے لیا۔ آہ۔ ان خاموش منصوبہ بندیوں سے مجھے کتنی چڑ ہے۔
۔ ۔ ۔ مزید پڑھیے۔

Syndicated from: بازیچہ

Comments (0)

Tags: , , ,

سگنل تھیوری

Posted on 25 December 2011 by Tea Server

اگر ایک مثالی مشین عمومی حالات میں مثالی کارکردگی کی حامل ہو سکتی تو شائد ایک عمومی سگنل بھی لامحدود طور پر فضا میں موجود رہتا۔ آسان الفاظ میں جو ہم کل بولتے اس کو آج بھی سن سکتے۔۔ کیونکہ آواز کی لہریں مسلسل چلتی رہتیں اور کبھی ختم نہ ہوتیں۔ لیکن حرحرکی قوانین نے ابدیت کے مثالی تصورات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہر طرح کے عوامل کی موجودگی میں سگنل طول میں تو بڑھ گئے ہیں لیکن ان کی عمر میں کچھ خاص اضافہ نہیں ہو پایا۔ ورنہ میمو کا مسئلہ اتنا لمبا نہ جاتا۔
۔ ۔ ۔ مزید پڑھیے۔

Syndicated from: بازیچہ

Comments (0)

Tags: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

??? ????? ??? ??? Roll Over ???? ?? ?????

Posted on 24 December 2011 by Tea Server

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

آج ہم سیکھیں گے فوٹو شاپ میں بٹن بنانے کا سب سے آسان طریقہ۔یہ تحریر ان لوگوں کے لیئے بہتر ہے جو بلکل آسان بٹن بنانا بھی نہیں جانتے فوٹو شاپ میں۔آئیں اپنے کام کی طرف بغیر وقت کو ضائع کیئے چلتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ فائل کے مینو میں جاکر نیا پیج کھولیں فوٹو شاپ میں اب اپنے آئیڈیئے کی بنیاد پر Size کو منتخب کریں، یاد رہے کہ یہ بٹن ہے اس کے لیئے پیج کو Transparent رکھیں۔

اب آپ Rounded Rectangle Tool کی مدد سے ایک خاکہ بنائیں۔اور اس میں Gradient Tool کی مدد سے رنگ بھریں۔

اگر آپ اپنے بنائے ہوئے بٹن کے خاکہ کو Outline دینا چاہیں تو Layer Pallet میں جا کرFX کی طرح بنے ہوئے بٹن پر کلک کریں اور پھر Stroke پر کلک کریں۔

Stroke میں اب آپ size کو 1 کردیں اور رنگ کوئی بھی لے لیں باقی سب Settings کو ویسے ہی رہنےدیں اور اوکے پر کلک کردیں۔

اب ٹیکسٹ ٹول کی مدد سے کچھ لکھیں۔لکھنے کے بعد اس کو رنگ دیں۔شیڈ وغیرہ بھی دے دیں ( طریقہ پچھلی تحریر میں ہے )۔

اب آپ بٹن کو JPEG فائل میں سیو  کر لیں ۔

اب دوسرا بٹن بنانا ہے ، یہ بہت ہی آسان ہے،یہی بٹن جو آپ نے پہلے بنایا ہے اسےجو رنگ دیا ہے اسے Reverse کر دیں۔آپ کا دوسرا بٹن تیار ہے۔

اسے بھی JPEG فائل میں سیو کردیں۔

اب بٹن کو Roll Over بنانے کے لیئے نیچے دیا گیا  کوڈ استعمال کریں اور Your Imge URL کو تبدیل کردیں اپنے بٹن کے URL پر۔

<a href=http://www.mbilalkhan.tk><img src=Your Image URL 1 onmouseover=”this.src=’Your Image URL 2′” onmouseout=”this.src=’Your Image URL 1′” alt=”Click here to Go”/></a>

شکریہ

Syndicated from: ? ???? ??? ?? ????

Comments (0)

Tags: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

??? ?????

Posted on 17 December 2011 by Tea Server

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

کئی دن کی غیر حاصر رہنے کی وجہ تھی کہ میں اس سوچ میں پڑا تھا کہ کیا کروں بلاگ کے کھلنے میں زیادہ تر لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، تو میں آخر کار اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہوسٹنگ کو تبدیل کر لوں اسی ڈومین کے ساتھ ، کیوں کہ انٹر نیٹ پر مفتہ چیزیں حاصل کرنا میرا شوق بھی ہے اور یہ کام بہتر بھی ہے کہ جب کوئی چیز مفت ہاتھ آرہی ہو تو اسے جانے کیوں دیا جائے۔

اس لیئے آپ سے معذرت ہے کہ اگر آپ کو 1 سے 2 دن میں میرے بلاگ پر آنے میں دشواری ہو رہی ہو تو سمجھ لیجیئے گا کہ ہوسٹنگ پر منتقل ہونے کا عمل جا ری ہے۔

اللہ حافط و ناصر

فی امان اللہ

Syndicated from: ? ???? ??? ?? ????

Comments (0)