محمد شریف الدین المعروف علامہ صوفی وارثی میرٹھ کے رہنے والے تھے ۔شاعری میں حضرت نوح ناروی کے شاگرد رشید اور تصوف میں حاجی وارث علی شاہ کے مرید خاص تھے۔چشتیہ ،قادریہ، نقشبندیہ، اور سہروردیہ چاروں سلسلوں سے کسب فیض حاصل کیا۔ شاعری روحانیت ،خطابت،سیاست، طب اور ہومیو پیتھی ان کی زندگی کے نمایاں پہلو [...]
