گزشتہ سے پیوستہ وہ کتاب جیسے جیسےآگے جا رہی تھی اس کے اندر کی کیفیات بدلتی جا رہی تھیں۔ایک ہلچل سی تھی جو بیدار ہو رہی تھی۔یہ مذہبی عقائد کی رد میں لکھی کتاب تھی۔الحاد کی دنیا میں ایک مقام رکھتی تھی۔کتاب کا اصل حدف اخلاقی بندشیں تھیں جنہیں مذہب اب تک علوم متعارفہ کے [...]
